ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی فضائیہ نے شوٹر روی اوردیپک کو کام پر لوٹنے کو کہا

ہندوستانی فضائیہ نے شوٹر روی اوردیپک کو کام پر لوٹنے کو کہا

Thu, 28 Feb 2019 00:55:13    S.O. News Service

نئی دہلی،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ہندوستانی شوٹر روی کمار اور دیپک کمار نے بدھ کو کہا کہ ان کے آجر ہندوستانی فضائیہ نے ان سے کام پر واپس لوٹنے کے لئے کہا ہے جو کہ ایک باقاعدہ عمل ہے لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے مدنظر وہ پروٹوکول کے تحت اس طرح کی ہدایات کی امید کرتے ہیں۔پلوامہ میں 14 فروری کو دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ کے کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پار دہشت گرد ٹھکانوں پر بمباری کے بعد ہندوستان کے بڑے شہروں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے کانسہ تمغہ فاتح روی نے کہاکہ فضائیہ کھیل کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری نے ہم سے بات کی،یہ ہر ٹورنامنٹ کے بعد عام عمل ہے اور ہم سے ہمارے منصوبوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے،ہمیں ہدایت جاری کی جائیں گی اور ہم موجودہ حالت میں پروٹوکول کی پیروی کریں گے۔ فضائیہ میں جونیئر وارنٹ افسر روی نے کہاکہ میں ضرورت پڑنے پر سرحد پر جانے کے لیے تیار ہوں،پڑھائی اور کھیل کے بعد میں آتے ہیں،ہمیں ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت کرنے کا شوقین رہنا ہوگا۔دیپک سارجنٹ ہیں،یہ دونوں شوٹر دس میٹر ایئر رائفل مخلوط ٹیم کے فائنلس میں جگہ نہیں بنا پانے کے سبب ڈاکٹرکرنی سنگھ شوٹنگ رینج چھوڑ کر چلے گئے۔دیپک نے کہاکہ ہمیں کمانڈنٹ نے بلایا ہے لیکن ہر ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد یہ عام عمل ہے،وہ ہم سے کیا بات کرتے ہیں،ہم ہدایات پر عمل کریں گے۔


Share: